’’ آپ ہار جائیں گے‘‘ وزیر اعظم کو کونسی رپورٹ پہنچ چکی ہیں؟ – PAKISTAN PRESS

’’ آپ ہار جائیں گے‘‘ وزیر اعظم کو کونسی رپورٹ پہنچ چکی ہیں….؟ –

 

لاہور (–نیوز ڈیسک –) پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں الیکشن نہیں کروانا چاہتی، وزیر اعظم کو رپورٹس ملی ہیں– کہ وہ بلدیاتی انتخابات ہار جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے

کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں الیکشن کروانے سے کترا رہی ہے۔ نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران  سینئر صحافی کا کہنا تھا— کہ وزیر اعظم عمران خان کو اطلاعات ملی ہیں

کہ وہ پنجاب میں الیکشن ہار جائیں گے جس کے پیش نظر حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا– کہ بلدیاتی ایکٹ پر حکومتی جماعت اور اتحادی جماعت ق لیگ میں ڈیڈ لاک ہے۔

چودھری برادران چاہتے ہیں کہ تحصیل لیول کے ناظمین کو بحال کیا جائے، ادھر ڈیڈ لاک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود بھی الیکشن نہیں کروانا چاہتے اور اس ضمن میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت میں اتحادی جماعتیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان نئے بلدیاتی نظام سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق دونوں حکومتی اتحادی جماعتیں بھی ہیں، دونوں جماعتوں میں مشاورت سے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق اتفاق ہوگیا ہے۔

دونوں اتحادی جماعتوں میں یہ اتفاق ہوا کہ پنجاب میں 11میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی جبکہ پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل ہوں گے، ڈسٹرکٹ کونسل کے سربراہ ڈسٹرکٹ میئر ہوں گے، نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلج کونسلز ہوں گی۔

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں میں ڈیڈلاک ختم کرنے اور معاملات پر اتفاق رائے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوئے، ویڈیو لنک پر اتحادی قیادت، وفاق اور پنجاب کی سطح پر بھی میٹنگ ہوئی۔ مسلم لیگ ق بلدیاتی اداروں میں دیہی نمائندگی بڑھانے اور تحصیل کونسل کے نظام کو بلدیاتی ایکٹ کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ق نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں