اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ! (ن)لیگ نے حتمی فیصلہ سُنا دیا – Today Newztv

اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ….! (ن)لیگ نے حتمی فیصلہ سُنا دیا —

 

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن)نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم

اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں پر ن لیگ نے پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت میں اسمبلی سے استعفوں پر دو رائے

ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما نے کہا —-کہ کچھ لوگ مخالف اوربعض استعفے مناسب وقت پر دینا چاہتے ہیں– پی پی کے بغیر استعفے دئیے تو حکومت اہم بل پاس کرا لے گی۔،

اجلاس میں لانگ مارچ کو مارچ کے آخر میں کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی کو بھی اب اتحاد

میں شامل کر لیں۔لیگی رہنما کے مطابق استعفوں کی بجائے اسمبلی کامستقل بائیکاٹ کریں اگر مستقل بائیکاٹ کرنا ہے تو پی پی پی کو ساتھ ملا لیں۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا—کہ شہبازشریف نے کہا ہے— کہ مرادعلی شاہ بھائی کی طرح ہے،پی پی والے دشمن نہیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں