بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی

بیرون ملک سے عمرہ زائرین,, کو آنے کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، پابندی ختم سعودی حکومت نے اپنی سرحدیں کھولنے اور بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی ریاض (8اگست2021) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، سعودی حکومت نے اپنی سرحدیں کھولنے اور بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست سے شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ہر ماہ 60 ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کیلئے آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی ہوگی جبکہ سفری پابندی والے ممالک کے شہریوںکو سعودی عرب پہنچ کر قرنطینہ کرنا ہو گا۔

سعودی عرب نے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوانے والوں کو آنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ تاہم سائنو فارم اور سائنو ویک لگوانے والوں کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔اس سلسلے میں درخواستوں کی وصولی جلد شروع کر دی جائے گی۔سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے…….. کہ عمرے کی اجازت دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس میں عازمین کی تعداد میں ہر ماہ بتدریج 60 ہزار کا اضافہ کر دیا جائے گا

جسے آہستہ آہستہ 20 لاکھ تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جو غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں انھیں اپنی درخواست کیساتھ عالمی وبا سے بچاؤ سے حفاظتی ٹیکوں کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لگانا لازمی ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں