پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل!!!! پی ٹی آئی نے ن لیگ کا 5 سالہ ریکارڈ 3 سال میں توڑ دیا – Qahani.com

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل—!! پی ٹی آئی نے ن لیگ کا 5 سالہ ریکارڈ 3 سال میں توڑ دیا —

 

Android App iOS App

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کا 5 سال کا ریکارڈ ساڑھے تین سال میں ہی توڑ دیا–، پاکستان کے بیرونی قرضے اور واجبات 130 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، ساڑھے تین سال میں مجموعی قرضوں

میں 34 ارب 79 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا، ن لیگ نے 5 سال میں 34 ارب 34 کروڑ دالر کا اضافہ کیا تھا–۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے ہفتے کو قوم اپنی طرف سے اچھی خبر سناتے ہوئے بتایا

کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو مل گئے ہیں اور انہوں نے اس مہربانی پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا—-تاہم حکام کے مطابق قرض کے تین ارب ایک سال کیلئے

اسٹیٹ بینک میں رکھے جائیں گے اور پاکستان کو اس رقم پر چار فیصد شرح سود بھی ادا کرنا ہو گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے اختتام پر پاکستان کے بیرونی قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 127 ارب 2 کروڑ ڈالر تھا، 3 ارب ڈالر کا شامل کر لیں تو قرضوں کا

مجموعی حجم 130 ارب ڈالر سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ جون دو ہزار اٹھارہ کو ملک کے بیرونی قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 95 ارب 23 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تھا، دسمبر 2021 تک ان میں مجموعی طور

پر 34 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق مسلم لیگ ن کے دوران میں جون 2013 سے جون 2018 تک پانچ سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں اور واجبات میں 34 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا

، جو ن لیگ کی حکومت کے بعد ساڑھے تین سال میں ہونے والے اضافے سے تقریبا 45 کروڑ ڈالر کم ہی ہے۔حکومتی وزرا اور مشیر بیرونی قرضوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ روپے کی بے قدری کو بھی قرار دیتے رہتے ہیں— لیکن یہ تمام اعداد و شمار ڈالر میں ہیں، روپے کی بے قدری کا اس اضافے میں کوئی عمل دخل نہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں