زرداری نے پنجاب میںن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی سابق ن لیگی وزیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی – Today Newztv

زرداری نے پنجاب میںن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی,,,,, سابق ن لیگی وزیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی –

 

لاہور(–نیوزڈیسک–) پنجاب کی سیاست میں پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی، لاہور کی مشہور سیاسی شخصیت، سابق صوبائی وزیر فاروق یوسف گھرکی نے ن

لیگ کو خیرباد کہہ کر پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطاق سابق صوبائی وزیر فاروق یوسف گھرکی نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت

اختیار کر لی ۔فاروق گھرکی پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔سابق صدر مملکت آصف زرداری او رپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے

صدر راجہ پرویز اشرف کی دعوت پر فاروق گھرکی نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ فاروق گھرکی نے کہا—- کہ واپس پیپلزپارٹی میں آگیا ہوں،پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور میں پی پی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا—– کہ میں نے جب بھی مشکل وقت گزارا ہے، پیپلزپارٹی کے ورکرز نے بھرپور ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کشمیر سے کراچی تک بھٹو کا جھنڈا لگا ہوا ہے، میں نے دوستوں سے بات کی تھی

کہ پیپلزپارٹی کیلئے پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ، ہماری اپنی کمزوریاں ہوتی ہیں، کل کے الیکشن میں زبردست رزلٹ رہا، میرا اندازہ پچاس ہزار ووٹ تھا اگر ہم ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھا دیتے تو 50 ووٹ لے سکتے تھے۔پاکستان آج بہت بڑے

خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہوا ہے، پاکستان کیلئے لڑیں ، پاکستان کو بچائیں گے اور پاکستان کو کامیاب ملک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کامیابی کی طرف جا رہے تھے

جب آراو الیکشن کروائے گئے اور دھاندلی سے الیکشن جیت لیے گئے، کل جس حلقے میں الیکشن ہوا، یہ 77ء کے بعد میاں صاحب حلقے بناتے رہے،جب یہ حلقہ تھوڑا بڑا تھا محترمہ بی بی شہید بھی اس حلقے سے الیکشن جیتی تھیں، پنجاب میں حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کے خلاف بنائی گئیں۔

لیکن میاں صاحب نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں اپنے حساب سے گلیاں محلے، برادری کو دیکھ کر حلقہ بندیاں بنا لیں، ہم ان سے لڑیں گے—- اور حلقہ بندیوں کو تبدیل کریں گے، اس لیے کہ یہ پاکستان کی دھرتی کے خلاف ہے، جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے؟

READ MORE ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں