مہربانی کرکے یہ کام بند کریں ۔۔پریانتھا کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل – The Standard Time

مہربانی کرکے یہ کام بند کریں… پریانتھا کے بھائی کی ”سوشل میڈیا” صارفین سے اپیل —

مہربانی کرکے یہ کام بند کریں ….پریانتھا کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل سیالکوٹ میں درندگی اور سفاکیت کی بھینٹ چڑھنے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی نے سوشل میڈیا صارفین

سے اپیل کی ہے۔سری لنکن خبر رساں ادارے کے مطابق پریانتھا کے بھائی نے پرزور انداز میں درخواست کی— کہ ان کے بھائی پر ہونے والے ت ش د د اور ظ ل م کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا بند کریں۔

مقتول کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بھائی کے ق ت ل کی ویڈیوز سے ان کے خاندان، خاص طور پر پریانتھا کی اہلیہ اور اُن کے دونوں بچے صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں لہٰذا ایسا نہ کریں۔

انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے حکام سے بھی اپیل کی کہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے مکمل طور پر ہٹانے کے لیے کارروائی کی جائے۔خیال رہے

کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے

لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو م ارتے ہوئے نیچے لائے ، م ار م ار کر جان سے ہی م ار دیا، اسی پر بس نہ کیا، ل اش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے م ارے، لاتیں م اریں اور پھر آ، گ لگا دی۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں