گیم پلان پر کام شروع : 2007 کی طرح بڑے میاں صاحب کی واپسی کی راہ ہموار کی جائے گی اور پھر ۔۔۔۔۔۔ بڑا دعویٰ کردیا گیا

گیم پلان پر کام شروع… : 2007 کی طرح بڑے میاں صاحب کی واپسی کی راہ ہموار کی جائے گی اور پھر—بڑا دعویٰ کردیا گیا

 

لاہور (–ویب ڈیسک–) نامور کالم نگار طارق امین اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔سیاسی نباض اور وقت کی چالوں پر نظر رکھنے والوں کے نزدیک پچھلے دنوں جب شطرنج کے کھلاڑی اور سب پر بھاری

کہلوانے والی شخصیت کے فرزند ارجمند جسکی امریکن ائیرپورٹ پر اکیلے بیٹھنے کی وڈیو کافی وائرل ہوئی تھی وہ اپنے انکل ‘‘ جنہیں انکے پاپا نے اپنے دور حکومت میں اعلی پاکستانی ایوارڈ کے ساتھ نوازا تھا ‘‘

کے ہمراہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بڑے اچھے انداز میں مذاکرات کر کے واپس آئے تو زمینی حقائق اور کچھ شواہد گواہی دیتے ہیں— کہ اْنکے بارے کہیں نہ کہیں برف ضرور پگھلی اور سافٹ کارنر اْبھرا ہوا ہے

جبکہ اس بارے کچھ صاحب اختیار لوگوں کے روئیے بھی اس حقیقت کی چْغلی کھا رہے ہیں۔ اس سے بڑھکر جس تیزی کے ساتھ مفاہمت کا بادشاہ کہلانے والا جنوبی پنجاب میں ‘‘جہاں پینتیس سے چالیس قومی اسمبلی کی سیٹیں پائی جاتی ہیں’’

صف آرائی میں مصروف ہو گیا ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اپنے سب سے بڑے مخالف کی صفوں میں بارودی سرنگیں بچھانے میں لگا ہوا ہے‘ وہ کوئی معمولی بات نہیں اور قرائن بھی یہی بتا رہے ہیں— کہ کسی کی آشیرباد پر کہیں نہ کہیں کھچڑی ضرور پک رہی ہے اور ایک صفحے والی بات مختلف ابواب میں تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے

جسکے متعلق 14 اگست اور 6 ستمبر والی سرکاری تقریبات بھی بہت کچھ بیان کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ حقیقت سے ہٹ کر اس کتھا کہانی کو اگر ایک مفروضہ بھی مان لیا جائے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سارے منظر نامے یا مفروضے میں بیرون ملک رہائش پذیر لیڈروں کی واپسی کا سکوپ یا کسی بڑے اپ سیٹ کے امکان کہاں نظرآاتے ہیں۔ پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم کی حیثیت اگر 2007ء والے منظرنامے کی فلم کا ری پلے دیکھا جائے

تو پوری بات سمجھ آ جائے گی کہ خطروں سے کھیلنے والے کھلاڑی کے نام سے شہرت پانے والے کھلاڑی کا ایک بار پھر یہ گیم پلان ہو گا کہ اس دفعہ پھر بیرون ملک مقیم سیاسی شخصیت کی 2007ء کی طرح سیاست میں واپسی کی راہ ہموار کی جائے کیونکہ اسکے نزدیک وہ اپنے چھوٹے بھائی سے کم خطرناک اور کمزور کھلاڑی ہے اور سیاسی نباض یہ محسوس کر تے ہیں کہ موجودہ حکومت کی رْخصتی کی صورت میں سب سے زیادہ سْوٹ کرتا ہے

کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ جیسے ہی سیٹی بجی اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے پنچھیوں نے ایسی پروازیں بھرنی ہیں کہ ماضی میں سپیکر منظور وٹو والے دور کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہو جانی ہیں اور پھر اسٹیج دوبارہ سجنا ہے۔ میرا چڑا بڑا سیانا ہے۔ مجھے کہنے لگا کہ اپنے ہمزاد کو بتاؤ اس وقت سب سے محفوظ اور تگڑی پارٹی گجرات گروپ ہے

اس مہینے سے بڑے episode چلنے ہیں، بڑی بڑی وڈیوز اپ لوڈ ہونی ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اے ٹی ایم ہوشرباء انکشافات بھی کر دے، مالی بے ضابطگیوں کے بڑے بڑے سکینڈلز سامنے آئیں، پاکپتن گروپ T.K گروپ کی حقیقت سامنے آئے اور سب سے بڑھکر دو پارٹیوں میں ہر صورت بغاوت ہونی ہی ہونی ہے۔ دیکھتے جاؤ باغی لوگ جنکے ریموٹ کہیں اور ہیں نیا حکومتی اتحاد بناتے ہیں یا نئی کنگز پارٹی۔ یہ الف والی طاقت ہی بہتر جانتی ہے کہ کس کس کے پتے جھڑنے والے ہیں۔آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ؟

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں