اٹلی میں نئے تارکین آپے سے باہر، لڑائی کرکے اپنا ہی نقصان کرلیا – Ehsas News

اٹلی میں نئے تارکین آپے سے باہر,,,,، لڑائی کرکے اپنا ہی نقصان کرلیا

روم: اٹلی میں نئے آنے والے تارکین چھوٹی سے بات پر آپس میں لڑ پڑے، اور اپنا نقصان کرلیا، لڑائی کی وجہ بھی چھوٹی سی بات بنی، اطالوی حکومت نے لڑائی میں شامل تارکین کے حوالے سے سخت فیصلہ کرلیا ہے,,,,,

، جس پر جلد عملد درآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کشتیوں کے ذریعہ جان خطرے میں ڈال کر اٹلی پہنچنے والے تارکین یہاں پہنچ کر ہی آپے سے باہر ہوگئے، اور ری سیپشن سینٹر میں آپس میں ہی دو گروپ لڑ پڑے,,,,,,,,

، لڑائی کی وجہ بھی چھوٹی سی بات بنی، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ 27 نومبر کو سردانیہ کے علاقے Monastir میں پیش آیا ہے، جہاں یہ تارکین ایک ہفتہ قبل ہی کشتیوں کے ذریعہ پہنچے تھے،,,,,,,,,

تاہم ایک ہفتہ میں ہی ان کا دماغ خراب ہوگیا، تارکین کے دو گروپوں میں لڑائی ایک سگریٹ کی ڈبی پر ہوئی، الجزائر سے تعلق رکھنے والے تارک وطن نے سگریٹ کی ڈبی چرانے کا الزام اپنے ایک ہم وطن تارک وطن پر ہی لگایا،.,,,,,,,,,

جس کے بعد تارکین کے دو گروپ لڑ پڑے، جن کی تعداد 15 تھی، پہلے انہوں نے گالم گلوچ کی، اور پھر بوتلوں اور چھری سے ایک دوسرے پر حملہ کردئیے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی،,,,,,,,,,,,

اور لڑائی میں شامل تارکین وطن کے دونوں گروپوں کو قابو کیا، جبکہ لڑائی میں زخمی ہونے والے تین تارکین کو اسپتال منتقل کیا گیا، 4 دیگر تارکین بھی معمولی زخمی ہوئے تھے,,

، جنہیں وہیں طبی امداد دی گئی، اطالوی حکام نے لڑائی کا آغاز کرنے والے 4 الجزائری تارکین کو اب ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور قرنطینہ مدت مکمل ہوتے ہی انہیں واپس الجزائر بھیج دیا جائے گا۔

READ MORE ARTICLES BELOW…….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں