بارش ہو گی یا نہیں؟ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی – The Urdu Time

بارش ہو گی یا نہیں…..؟ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان موسم کیسا رہے گا…؟ پیشنگوئی کر دی گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے …….

۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملککے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی…….

۔سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ بالاکوٹ میں12، دیربالا11، دیر زیریں 04، مالم جبہ 06، دروش 05، میرکھانی 03، چترال 02، گوپس اور استور 02 اور بگروٹ میں,

ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند چھائی رہے

گی۔ اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔آج سب سے زیادہ سردی لہہ اور زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔……..

قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ ، گوپس منفی چار ،کا لام ،کوئٹہ،استور، سکردو منفی تین ، ہنزہ منفی دو ،دروش،پاراچنار، راولاکوٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

READ MORE………………

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں