’’ سابق شوہر نے آج تک۔۔۔۔‘‘ وینا ملک نے عدالت کے باہر ایسی بات بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا – The Standard Time

’’ سابق شوہر نے آج تک….‘‘ وینا ملک نے عدالت کے باہر ایسی بات بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا – The Standard Time

’’ سابق شوہر نے آج تک۔۔۔۔‘‘ وینا ملک نے عدالت کے باہر ایسی بات بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر اسدخٹک نے

بچوں کے لئے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا ۔ چاہتی ہوں کہ بچے باپ سے ملیں ملاقات کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ ابھی

سماعت مکمل نہیں ہوتی لیکن پریس ریلیز پہلے ہی آجاتی ہے ۔ میں نے ہمیشہ عدالتی کارروائی کو فالو کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بطور والد اسد خٹک نے بچوں کے خرچ کے لئے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا ۔

میں چاہتی ہوں کہ بچے اپنے باپ سے ملیں مجھے ان کے ملنے پر کوئی ایشو نہیں ہے ۔ عدالت نے جب بھی بچوں کو ملوانے کا کہا میں نے عدالتی قوانین کا احترام کیا ہے ۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں اور میرے وکلاء ہر سماعت پر

کراچی سے راولپنڈی آتے ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ باپ کی ذمہ داری بچوں کا خرچہ دینا ہے، دبئی میں اسد ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔ وینا ملک نے کہا کراچی سے یہاں آنے پر بھاری خرچہ ہوتا ہے، دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کرچکی ہوں۔اس موقع پر وینا ملک کے وکیل کا کہنا تھا بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ہے، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں، اسد خٹک کا

حق ہے کہ بچوں سے ملیں، سب کچھ قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں، عدالت نے اسکائپ کال کا کہا وہ ہم کرواتے ہیں، اسد خٹک نے وینا ملک کے نام پر مختلف لوگوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں، اسد خٹک کی بنا پر ایک خاتون کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ وینا ملک نے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا اورپھر بچے کو لے کر روانہ ہوگئیں جب کہ بیٹی کو طبیعت خراب ہونے پر نہیں لایا گیا۔عدالت نے مقدمہ کے گواہان کی حاضری لگائی۔ ڈیوٹی جج کی جانب سے اسد خٹک کو تین ماہ سے نہ دیا جانے والا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کہا بچوں کے علاج معالجے کی فیس بھی سابق شوہر کو ادا کرنی ہوگی ۔

43567890EWRTY

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں