اسلام آباد میں پلاسٹک سے سڑک بنانے کا کام شروع کر دیا گیا

اسلام آباد میں” پلاسٹک ”سے سڑک بنانے کا کام شروع کر دیا گیا—

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ ایک کلومیٹر لمبی پلاسٹک روڈ اتاترک ایونیو پر تعمیر کی جارہی ہے،یاد رہے

گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ تعمیر کیا گیا تھا جس پر تھرڈ پارٹی انجینئرنگ نتائج حاصل کیے گئے تھے— نتائج کی کامیابی کے بعد اب اس منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی

کام کا آغاز اتاترک ایونیو پر کردیا گیا ہے۔ اس ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ کا تعمیراتی کام دو دنوں میں مکمل کردیا جائے گا— جس میں 170 ٹن پلاسٹک ویسٹ استعمال ہوگا اور یہ روایتی روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار بھی ثابت ہوگی

جبکہ ماحولیاتی اعتبار سے اسکے مثبت اثرات بھی مرتب ہونگے اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا—- کہ پلاسٹک روڈ کانسپٹ کا دائرہ کار جلد ہی شہر کے دیگر حصوں تک پھیلا دیا جائے گا

تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی تیزی سے قابو پانے میں مدد ملے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کے لئے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے

READ MORE OR CLICK MORE NEWS ARICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں