ایون فیلڈ ریفرنس اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب کو دھچکا! کس نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

ایون فیلڈ ریفرنس اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب کو دھچکا…! کس نے ”مستعفی” ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(–نیوز ڈیسک –)ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر

رضوان احمد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں—، بیرسٹر رضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے اہم مقدمات کی پیروی کررہے تھے، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن بھی تھے۔

بیرسٹر رضوان احمد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر بھی نیب کی نمائندگی کررہے تھے، اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیسز میں بھی پیش ہورہے تھے،

انہوں نےمجموعی طور پر 270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی، تاہم اب اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر رضوان احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دے دیا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں