پاکستانیوں کے لیے خوشخبری!!!!! سی پیک کے تحت ملک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری…”سی پیک کے تحت ملک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سی پیک کے تحت ملک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ، 285 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان تا اسلام آباد موٹروے کی تعمیر مکمل ہوگئی…….

۔ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے 3 سال کی تاخیر کے بعد بالآخر مکمل کر لی گئی، نیشنل ہائی وے کی جانب سے سی پیک کے اہم منصوبے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کو,,,,,,

13 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، اس اہم منصوبے پر عملی کام 2016 میں شروع ہوا تھا۔285 کلومیٹر طویل 4 لین موٹروے کو ابتدائی طور پر 2018 میں مکمل کیا جانا تھا,,,,,,,,

، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر منصوبہ 3 سال کی تاخیر کا شکار ہوا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایم 14 کو اسلام آباد موٹروے سے باقاعدہ لنک کر دیا گیا ہے، تاہم اس روٹ پر باقاعدہ طور پر ٹریفک کا آغاز نہیں ہوا،,,,,,,,

منصوبے کے باقاعدہ افتتاح کے بعد گاڑیوں کو ایم 14 کے استعمال کی اجازت ہو گی اور ٹول ٹیکس اکٹھا کرنے کا عمل شروع ہو گا۔دوسری جانب ملک میں موٹروے کے نئے منصوبے بھی شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات موٹروے،,,,

دیر تا چترال موٹروے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے، سی پیک کے مغربی روٹ کی منظوری ہوچکی ہے۔ ان منصوبوں سے نہ صرف دیر،سوات، چترال، باجوڑ اور گلگت کو ترقی اور روزگار ملے گا ,,,,

بلکہ یہاں کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا, ان منصوبوں سے ان علاقوں کے لوگوں ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ملک کے شمالی ریجن کیلئے ان منصوبوں کے علاوہ سندھ میں بھی نئی موٹروے کی تعمیر کے آغاز کیلئے تیاریوں کو,

حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جلد وزیراعظم عمران خان سکھر تا حیدر آباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، موٹروے کے اس روٹ کی تعمیر سے پشاور تا کراچی موٹروے مکمل ہو جائے گی۔

READ MORE ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں