پاکستان نے امریکی دعوت نامہ ٹھکرا دیا چین اور روس کیساتھ کھڑاہو گیا – Today Newztv

پاکستان نے امریکی دعوت نامہ ٹھکرا دیا… چین اور روس کیساتھ کھڑاہو گیا —

 

اسلام آباد (–نیوز ڈیسک–) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے جمہوریت کے حوالے سے بلائے گئے سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریت پر ورچوئل سمٹ 9 اور 10 دسمبر

کو منعقد ہو رہا ہے— جس میں پاکستان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمٹ میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے امریکہ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے

اقدامات کرتا رہے گا۔پاکستان ایک فعال جمہوریت ہے جس میں عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا— کہ امریکہ کے ساتھ شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،متعدد مسائل پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

خیال رہے— کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جمہوریت پر سمٹ میں 110 ملکوں کو شرکت کی دعوت دی تھی جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔ امریکہ کی جانب سے چین اور روس کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں