’’اب شناختی کارڈ کے بغیر علاج نہیں ہوگا‘‘ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا – PAKISTAN PRESS

’’اب شناختی کارڈ کے بغیر علاج نہیں ہوگا…‘‘ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا –

 

لاہور(–نیوز ڈیسک–) شہریوں نے علاج کروانا ہے تو شناختی کارڈ ساتھ لائیں نہیں تو علاج معالجے کی سہولت نہیں ملے گی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ نے شعبہ بیرونی مریضاں میں آنے والے مریضوں کے لئیے

شرط مقرر کردی ۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کا کہنا ہے, کہ حکومت کی جانب سے سخت ہدایت ہے– کہ بغیر شناختی کارڈ کے علاج نہیں ہوگا۔ ایمرجنسی وارڈ میں صرف

علاج کی سہولت بغیر شناختی کارڈ افراد کو میسر آسکے گی۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ سے ہمارے پاس مریض کا تمام ریکارڈ محفوظ رہے گا اور مستقبل میں مریض سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی

اور شناختی کارڈ سے ویکسین کا بھی پتہ چل سکے گا۔ ایسے میں بغیر ویکسین افراد کو شناختی کارڈ کی مدد سے ویکسین بھی لگائی جاسکے گی۔دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے6کاروباری شعبہ جات

میں رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کر نیوالے اڑھائی ہزاربزنسز کی نشاندہی کرلی،شہر کے800غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز سمیت تمام غیر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کو نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کردیاگیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے6مختلف کاروباری شعبہ جات میں کاروبار کرنے والے 2500 غیررجسٹرڈ بزنسز کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔ انفورسمنٹ آفیسر پی آراے سعد خان کے مطابق غیر رجسٹرڈ کنسٹرکشن سروسز،

پراپرٹی ڈویلپرز،پراپرٹی ڈیلرز کا ڈیٹا مرتب کرلیاگیا ہے، لاہور کے غیررجسٹرڈ آرکیٹیکٹس ،ٹیکنیکل سائنٹیفک کنسلٹنٹس ،مارکیٹنگ ایجنٹس کا ڈیٹا بھی مرتب کرلیاگیا ہے۔800سے زائد غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز

کو رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں- مرحلہ وار تمام غیر رجسٹرڈ بزنسز کو نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا- پی آراے حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

READ  MORE NEWS ARTICLES BELOW

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں