پنجاب اور وفاقی حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں!نواز شریف نے کسے لندن طلب کر لیا؟ نجی ٹی وی چینل کا بڑا دعویٰ

پنجاب اور وفاقی حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں…!نواز شریف نے کسے لندن طلب کر لیا….؟ نجی ٹی وی چینل کا بڑا دعویٰ

 

اسلام آباد (…نیوز ڈیسک.. ) مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق پنجاب اور وفاق میں ان ہاؤس تبدیلی کا مشن لے کر نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں ۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے دعویٰ کیا

کہ ایاز صادق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے– اور ان ہاؤس تبدیلی کیلئے انہیں قائل کریں گے…. ، لیگی رہنما پیپلزپارٹی کے سید خورشاہ کے فارمولے کے خدوخال سے بھی پارٹی قائد کو آگاہ کریں گے

جبکہ ان ہاوس تبدیلی سے متعلق پیپلزپارٹی سے ہونے والے رابطوں کا ذکر بھی کریں گے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا —کہ نواز شریف کی ہاں کی صورت میں پیپلزپارٹی سے مل کر ان ہاؤس تبدیلی کی تیاری کی جائے گی ،

ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف کے 25 سے زائد ناراض ارکان اسمبلی کی فہرست بھی ن لیگی قائد کے حوالے کریں گے ، پارٹی قائد کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو اپنے ساتھ ملایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ناراض حکومتی ارکان اگلا انتخاب مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں