چین کا پاکستان کو 120 بلین ڈالر دینے کا فیصلہ، عمران خان نے امریکہ کو انکار کیوں کِیا؟ – Today Newztv

چین کا پاکستان کو 120 بلین ڈالر دینے کا فیصلہ، عمران خان نے امریکہ کو انکار کیوں کِیا؟ –

 

لاہور (–نیوز ڈیسک–) چین پاکستان کو اگلے چند ہفتے تک 120 بلین ڈالر کی امداد دے گا ، یہ امداد پاکستان میں سرمایہ کاری کی شکل میں دی جائے

گی ۔تفصیلات کے مطابق نیونیوز کے پروگرام حرف راز میں گفتگو کے دوران تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے انکشاف ہے کہ چین نے پاکستان کی

امداد کے لئے ایک بڑی رقم مختص کی ہے جس کے تحت چین اگلے چند ہفتوں میں پاکستان کو 120 بلین ڈالر کی امداد دے گا ۔ ان کا کہناتھا –کہ چین نے پاکستان کو واضح کردیا ہے کہ صرف ہم ہی ہیں

جو آپ کو بیل آؤٹ کرسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں 120 بلین ڈالر کی سرمایہ
کاری کا منصوبہ رکھتا ہے اور یہ بھاری سرمایہ کاری پاکستان میں مختلف شعبوں میں کی جائے گی ۔یہ انرجی ، لوجسٹک ، آئی ٹی ، دفاع اور دیگر کئی سول منصوبوں پر خرچ کی جائے گی ۔

اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اس وقت امریکہ کو انکار بھی اسی لیے کیا ہے کہ کیونکہ اس وقت آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی اف سمیت عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو گھیر رکھا ہے اور اس گھیرے سے نکلنے کے لیے پاکستان امریکہ کی بجائے چین سے دوستی بڑھانے کا فیصلہ کر چکا ہے،

اس کے ثمرات آنے والے دنوں میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے امریکا کی طرف سے جمہوریت کے بارے ورچیوئل کاانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ اس کانفرنس میں 110 ملکوں کو بلایا گیا ہے

جس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عدم شرکت والے ملکوں کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔دوسری طرف یورپی میڈیا اس کانفرنس کو اینٹی چائنہ میٹنگ قرار دے رہا ہے— کیونکہ امریکا آنے والے دنوں میں چین کے سامنے خود کو مضبوط ثابت کرنا چاہتا ہے ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں