پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کئی سنجیدہ رہنماؤ ں کے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے۔۔۔ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کئی سنجیدہ رہنماؤ ں کے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے۔۔۔ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)انتشارپھیلانے والی جماعت ہے،آصف زرداری کے بعدبلاول زرداری کے لاہورمیںڈیرے پیپلز پارٹی کی مردہ سیاست کوتقویت نہیں پہنچاسکتے۔ حلقہ این اے 127میں مختلف ترقیاتی منصوبوںکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ان سیاسی مافیاز کے خلاف


میدان میںہے جن کی یہاں کئی نسلیں پروان چڑھ چکی ہیںاوروہ نظام کو اپنے زیر تسلط رکھنا چاہتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اورحوصلے سے تناوردرخت کی صورت اختیار کرنے والے مافیاز کی جڑوںکو ہلا دیاہے اورانشااللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیں جڑ سے اکھاڑپھینکیںگے ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی کے بہت سے سنجیدہ رہنمااپنی قیادت کی کرپشن کادفاع کرکے عاجزآچکے ہیں اسی لئے وہ ان کی سیاست سے متنفرہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطے میںہیں۔ انشااللہ آئندہ عام انتخابات میںبھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب کے بعدسندھ میںبھی سرپرائز دے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میںہے اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی ۔


50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں