طلباء کی موجیں ۔۔۔!!! نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

…طلباء کی موجیں … نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

طلباء کی موجیں ۔۔۔!!! نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کراچی(نیوز ڈیسک ) سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے….

جن کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا اور 2 جنوری تک جاری رہیں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا,,,,

جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بعد ,,

موسم سرما کی چھٹیاں 2 جنوری تک جاری رہیں گی اور سندھ میں تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ 3 جنوری 2022ءسے کھلیں گے، موسم سرما کی تعطیلات 15 روز پر محیط ہوں گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چونکہ نویں اور دسویں جماعتوں میں

نئی سکیم آف سٹڈیز کے تحت نصاب تبدیل اور مضامین میں اضافہ ہوچکا ہے لہٰذا تعطیلات کو طویل نہیں کیا جاسکتا، اجلاس میں شریک محکمہ صحت کے نمائندے نے تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن پر بھی

زور دیا۔اجلاس کے بعد کمیٹی کے ایک رکن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ سے منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا جس کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی۔

READ MORE ARTICLES BELOW..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں