تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق اہم خبر آگئی – The Urdu Time

.تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق اہم خبر آگئی

وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں وزارت تعلیم، وفاقی تعلیمی بورڈ اور ٹیچرز جوائنٹایکشن کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔….

طاہرہ گل نامی خاتون نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ آئین پاکستان کے مطابق پانچ سے سولہ سال تک تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے۔…

وفاقی دارالحکومت میں بچوں کو اس بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔وزارت تعلیم کے پالیسی بیان کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ ہڑتال پر ہیں،یہ تمام صورتحال پاکستان کی مہذب معاشرہ ہونے کا امیج تباہ کر رہی ہے,,,,

، فریقین کو سکولز کھولنے کی درخواست کی لیکن بےسود رہی۔ سپریم کورٹ بھی اپنے احکامات میں تعلیم کو ترقی کی بنیاد قرار دے چکی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو سکولز کھولنے کا حکم دے…

۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ سکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رہیں گے،صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے….

۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے، اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے،

ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو سیاحتی مقامات وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان، وادی ہنزہ، گلگت، سکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری متوقع ہے

۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے، پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کی توقع ہے، رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں