اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ! (ن)لیگ نے حتمی فیصلہ سُنا دیا – PAKISTAN PRESS

اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ… (ن)لیگ نے حتمی فیصلہ سُنا دیا

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن)نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی…..

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں پر ن لیگ نے پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت میں اسمبلی سے استعفوں پر دو رائے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما نے کہا کہ ,,,,,,,,,

کچھ لوگ مخالف اوربعض استعفے مناسب وقت پر دینا چاہتے ہیں پی پی کے بغیر استعفے دئیے تو حکومت اہم بل پاس کرا لے گی۔،اجلاس میں لانگ مارچ کو مارچ کے آخر میں کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ,

پی پی کو بھی اب اتحاد میں شامل کر لیں۔لیگی رہنما کے مطابق استعفوں کی بجائے اسمبلی کامستقل بائیکاٹ کریں اگر مستقل بائیکاٹ کرنا ہے تو پی پی پی کو ساتھ ملا لیں۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ,,,

شہبازشریف نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ بھائی کی طرح ہے،پی پی والے دشمن نہیں ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔

مریدکے میں اپنے فارم ہائوس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ئوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پورے ملک سے شروع ہوگا اور اسلام آباد منزل ہوگی ،مرکزی جلوس لاہورسے شروع ہوگا ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے چیئرمین نیب کو طلب کیا تو

نیب نے آپ کے بڑے بھائی رانا افضال کو طلب کرلیا تو انہوں نے کہا نیب جتنے مرضی حربے استعمال کرلے یا حکومت ہماری انکوائری کرلے ہم بلیک میل نہیں ہوں گے ،ہمیں دس گیارہ مرتبہ حکومتی سطح پر اور نیب کی طرف سے انکوائری اور نوٹسز کا سامنا کرنا پڑا ,,,,

،ہماری تمام جائیداد وراثتی ہے ،ہمیں کچھ فرق نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہا حکومت سعودی عرب سے اربوں ڈالر لے کر بھی معیشت کا پہیہ نہیں چلا پائے گی، آنے والوں کو اس کا سود دینے میں پریشانی ہوگی .

۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم کا سر نیچا ہوگیا ،اسلام یا کوئی بھی مذہب ایسی درندگی کی اجازت نہیں دیتا ،پاکستانی قوم قتل کئے گئے منیجر کی فیملی اورسری لنکا کے عوام کے سامنے شرمندہ ہیں ۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں