2 دن باقی ۔۔16سمبر سے بارشوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گا، بڑی تباہی ہوگی،موسمیاتی ادارے نے کسانوں کو الرٹ کر دیا – Today Newztv

2 دن باقی ۔۔16سمبر سے بارشوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گا،,,, بڑی تباہی ہوگی،موسمیاتی ادارے نے کسانوں کو الرٹ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)14 دسمبر بروز منگل کی شام سے 15 دسمبر بروز بدھ صبح سویرے تک اٹک، چکوال، میانوالی اور راولپنڈی (بالخصوص تحصیل ٹیکسلا بشمول واہ کینٹ) میں گرج چمک کیساتھ ژالہ باری اور بارش کی توقع ہے…..

۔ 16 دسمبر کی صبح سے بڑے پیمانے پر کُہرا فصلوں کیلئے نقصان ده ثابت ہو سکتا ہے۔ 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں تیز بارش جبکہ چند مقامات پر شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے……..

۔اٹک اور میانوالی کے علاقوں میں 25 سے 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔بارش کے دوران درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جبکہ شدید موسمی صورتحال بننے کی صورت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرنے

کی توقع ہے۔جڑواں شہروں، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، خوشاب، مظفّرآباد اور ملحقہ اضلاع میں بارش کیساتھ مٹر کے دانوں جتنے اولے پڑنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔….

بارش کی مقدار زیادہ تر مقامات پر 5 سے 10 ملی میٹر کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 16 دسمبر کی صبح سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نکتہ انجماد کے آس پاس یا اس سے کم گر سکتے ہیں،

جس کے سبب بالخصوص اسلام آباد سمیت خطّہٰ پوٹھوہار اور کشمیر جبکہ دیگر درج بالا علاقوں میں 15 دسمبر کی دیر رات سے 16 دسمبر کی صبح تک کُہرا پڑنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 سے منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ

جبکہ ضلع چکوال میں منفی 7 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ اگلے 5 دنوں میں اوسطاً درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری کمی متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے سبب کُہرا پڑنے کا امکان ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں