اہم ملاقاتوں کا وقت آگیا!!! جہانگیر ترین 2 ہفتوں کے لیے کہاں روانہ ہوگئے؟

اہم ملاقاتوں کا وقت آگیا….جہانگیر ترین 2 ہفتوں کے لیے کہاں روانہ ہوگئے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین پاکستان سے لندن پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے،,,,,

جہاں وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین علاج کی سے برطانوی ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین گذشتہ 20 اکتوبر کو بھی لندن گئے تھے…….

۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہاں علاج کے سلسلے میں آیا ہوں،علاج کے لیے شیڈول کے مطابق ہر سال لندن آنا ضروری ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی جہانگیر ترین کے دورہ لندن پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں……

۔کہا گیا کہ شاید جہانگیر ترین لندن میں سیاسی جوڑ توڑ کے لیے موجود ہیں لیکن بعد ازاں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے اپنے دورہ لندن سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر خاموشی توڑی اور کہا کہ

ان کا لندن کا دورہ نجی مقاصد کے لیے ہے اور اس دورے کا مقصد سیاسی جوڑ توڑ نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے اپنے ملاقاتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا

۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیکل چیک اپ اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے دو ہفتے کے لیے لندن آئے ہیں۔میرے ذہن میں اس دوران کسی سیاسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔میں یہاں اپنے ڈاکٹروں، دوستوں اور ساتھیوں سے ملاقاتیں کروں گا

لیکن ذاتی طور پر۔ انہوں نے واضح کہا تھا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں اور لندن کوئی بھاگ کر نہیں آیا۔ جبکہ گذشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر عوامی خدمت جاری رکھوں گا۔

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں