چینی کی فی کلو قیمت میں 60روپے کلو کمی۔۔اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی؟ تاریخی خوشخبری آ گئی –

چینی کی فی کلو قیمت میں 60روپے کلو کمی…اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی..؟ تاریخی خوشخبری آ گئی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اچھی خبر سامنے آئی ہے…….

۔مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں چند روز قبل 160 روپے کی سطح عبور کر جانے والی,,,,,,

چینی کی قیمت اب 100 روپے سے نیچے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چند روز قبل قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد اب چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی آنے لگی ہے…..

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں مقامی چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے۔ کئی شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت اب 100 روپے سے نیچے آ چکی ہے۔ کرشنگ سیزن کے آغاز اور شوگر ملوں سے مقامی چینی

کی ترسیل شروع ہونے سے چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورت حال میں بہتری آئی۔جبکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود درآمدی چینی کے اسٹاک کی وجہ سے آنے والے دنوں میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ چینی کی قیمت کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق

لاہور میں ہول سیل میں مقامی چینی فی کلو 95 سے 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے اور جلد پرچون میں بھی مقامی چینی 105 سے 110روپے کلو تک دستیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں چینی کی ہول سیل قیمت94 روپے فی کلو ہے،جبکہ ریٹیل اوسط قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں