ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کو اب کیا کرنا ہو گا ؟اسکے علاوہ لائسنس نہیں بنے گا

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے ‘شہریوں’ کو اب کیا کرنا ہو گا ؟اسکے علاوہ لائسنس نہیں بنے گا….

اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق لازمی قرار دیدیا گیا ۔

ایس ایس پی کے مطابق شہریوں کی زندگی اور صحت ہمیں بے حد عزیز ہے اس لیے کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بہت زیادہ احتیاط کیضرورت ہے،لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں

اور اپنا نادرا سے جاری شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔ایس ایس پی سید کرار حسین کے مطابق ٹریفک سٹاف شہریوں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے یقیناً ہمارے قابل قدر شہری اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں

SHARING IS CARING,…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں