حکومت عوام کیساتھ بڑا ہاتھ کر گئی ،پیٹرول کی قیمت میںکمی کے حوالے سے راتوں رات کیا کارروائی ڈال دی؟ اصل وجہ سامنے آگئی – Today Newztv

حکومت عوام کیساتھ بڑا ہاتھ کر گئی ,،پیٹرول کی قیمت میںکمی کے حوالے سے راتو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی,,، عوام مکمل ریلیف سے محروم رہ گئے,,

، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس اور پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مد میں مکمل ریلیف نہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔…..

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی تھی، تاہم حکومت نے سیلز ٹیکس اور پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 2 روپے 34 پیسے سے بڑھا کر 6

روپے 41 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 7.37 سے بڑھا کر 9.08 فیصد کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں99 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 90 پیسے فی لٹر کردیا گیا

۔مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔اس سے قبل وفاقی معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی،,,,

پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقررہوگی۔…

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109رو53 پیسے ہوگی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے

۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی۔ اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا۔

READ MORE ARTICLES BELOW……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں