ن لیگ کو بڑا دھچکا !!!! اہم ترین شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا،(ق)لیگ نے بڑی وکٹ اُڑا لی – PAKISTAN PRESS

ن لیگ کو بڑا دھچکا ….اہم ترین شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا,,،(ق)لیگ نے بڑی وکٹ اُڑا لی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، اہم شخصیات نے پارٹی چھوڑدی ….

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فلک شیراعوان نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔…… علاوہ ازیں 2چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین سمیت پورے گروپ نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ….

۔ ق لیگ میں شمولیت کے موقع پر ملک فلک شیر اعوان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ملک فلک شیرکی ق لیگ میں شمولیت پر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ,,,,

ان کی شمولیت سے ہم اس حلقہ میں مضبوط ہوئے ہیں ۔ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا کہ 27دیہاتوں کیلئے سوئی گیس چودھری پرویز الہٰی نے دی تھی،ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے لیکن فنڈز لانا مشکل ہے …….

۔دوسری جانب پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، انتخابی دنگل 16 دسمبر کو سجے گا۔نشست نون لیگی ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس حلقے سے 2018ء کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں نون لیگی امید وار ہیں,,,,,,,,,

،2018ء میں (ن )لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امید وار ہیں۔اس ضمنی انتخاب میں پی پی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں

۔دوسری جانب پنجاب سے تعلق رکھنے والی 180 سے زائد سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔لاہور میں بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں سے پی پی میں شمولیت کرنے والی سیاسی شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی، ن لیگ، جماعت اسلامی، ق لیگ، جے یو آئی، مختلف برادریوں,

اور آزاد حیثیت میں پی ٹی آئی، ن لیگ، جماعت اسلامی، ق لیگ، جے یو آئی، مختلف برادریوں اور آزاد حیثیت میں سیاست کرنے والی 180 سے زائد شخصیات شامل تھیں جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے شمولیت اختیار کرنے والی 180 سے سیاسی شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ.

ماضی میں جس گھر پر پی پی کا پرچم لہرایا گیا وہاں دوبارہ پی پی کا جھنڈا لہرائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مبارک باد دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی,,,,

، پنجاب کے اس دل شہرلاہور کو ہم نے جیتنا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کو روزگار دیا، رہائشی اسکیموں کے ذریعے گھر دئیے۔انہوں نے کہاکہ جب میں پنجاب کی ہر تحصیل میں جائوں گا تو سیاسی حریفوں کو پتہ لگ جائے گا کہ سیاست تو پاکستان پیپلزپارٹی کرتی ہے,,

،ماضی میں جس گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرایا، اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے، جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے، آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اتنے ہی معنی رکھتا ہے کہ جتنا 70 کی دہائی میں اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے کہ جو پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے۔ ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہمارا مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئے سیاست کرتی ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں