20 دسمبر سے سکول بند کرو ورنہ۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کر دیا – Qahani.com

20 دسمبر سے سکول بند کرو ورنہ۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کر دیا

 

Android App iOS App

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی شدت میں اضافہ تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کو بیس دسمبر سے سکول بند کرنے کی تجویز پر غور کرے……

. عدالت نے ٹریفک کی روانی کو برقرار کرنے تریفک انتظامات مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا اور اظہر صدیق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی……

جس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی استدعا کی گئی. عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا. عدالت نے جرمانہ ادا نہ کرنے والے بھٹوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے کمرشلائز عمارتوں کی تیزی سے تعیمرات کی نشاندہی پر اس کا ازسرنو جائزہ لینے کہ ضرورت پر زور دیا.

عدالت نے قرار دیا کہ پارکنگ کیلئے جگہ مختص نک کرنے والےپلازوں کی پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فول پروف پالیسی کےبغیر بلند و بالا عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دینابہت بڑی زیادتی ہے۔واسا کے وکیل نے نشاندہی کی

کہ رات گئے تک مارکیٹس کھلی رہنے سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے. عدالت نے باور کرایا کہ دنیا بھر میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں۔یہاں پربازار جلد کیوں نہیں کھل سکتے۔ درخواست پر مزید کارروائی کل ہوگی

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں