کرنسی نوٹوں کی تبدیلی!!!شہریوں کو مُہلت دے دی گئی، وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ – PAKISTAN PRESS

کرنسی نوٹوں کی تبدیلی…شہریوں کو مُہلت دے دی گئی، وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے ایک سال کا وقت دے دیا، شہری اس دوران چار مختلف ویلیو کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کروا سکتے ہیں…..

۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں کابینہ نے ایک سال کی توسیع کر دی ہے,,,,,,,,

، شہری اس دوران 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کروا لیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نوٹوں کی تبدیلی کے لیے چھ سال کی توسیع کی درخواست کی تھی۔……..

تاہم کابینہ نے ایک سال کا مزید وقت دے دیا ہے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر مزید بات کرتے ہوئے ملک میں گیس کے بحران کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے ہر سال وسائل میں 9 فیصد کمی ہو رہی ہے……

۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنے والے سالوں میں گیس ختم ہو جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے شہروں 23 فیصد لوگوں کو گیس رعایتی نرخوں پر دستیاب ہے جس کا بوجھ پسماندو علاقوں میں رہنے والی دیگر 78 فیصد آبادی برداشت کرتی ہے

جو ایل پی جی، کوئلے اور دیگر ذرائع پر انحصار کرتے ہیں، فواد چوہدری نے شہر وں میں رہنے والی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عادات کو تبدیل کریں۔

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں