نوازشریف کے بعد آرمی چیف کا پرویز الٰہی کو فون

.نوازشریف کے بعد آرمی چیف کا پرویز الٰہی کو فون

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لا ئن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو ٹیلیفون کیا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی,,,,,

، انہوں نے کہا دعا ہے کہ اللہ کریم چودھری شجاعت حسین کو جلد صحت عطا فرمائے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا…..

اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نواز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو

ملاقات ضرور کریں۔چودھری پرویزالٰہی نے اور چودھری شجاعت حسین کی جانب سے نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔ اس پر سابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

READ MORE ARTICLES..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں