ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی چینی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ !! اہم خبر آگئی

ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی چینی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ… !! اہم خبر آگئی

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی چینی کمپنیوں کو دینے کی منظوری دے دی ہے…..

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت مذکورہ اراضی سی پیک منصوبے کے تحت چینی کمپینوں کو 20 سال کی لیز پر الاٹ کرے گی۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دیتے ہوئے ,

پنجاب کی کابینہ کمیٹی سمیت پنجاب اسمبلی سے بھی منظور حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنیاں لیز پر حاصل کرنے والی ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی پر صنعتوں کے ساتھ ساتھ پولٹری فارم اور دیگر فارم ہاؤسز بنائیں گی ,,,

جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے وہ کاشت کار جنہوں نے سرکاری اراضی کو زرعی پیداوار کے حوالے سے آباد کر رکھا تھا انہیں بھاری مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

READ MORE ARTICLES..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں