گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں اور بارشیں،ملک کے کئی علاقوں میں موسم کیسا ہونے والاہے۔ عوام کےلئے بڑی خبر – Newzhd Us

گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں اور بارشیں،ملک کے کئی علاقوں میں موسم کیسا ہونے والاہے—۔ عوام کےلئے بڑی خبر …

xاسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، ا سلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے——– ۔ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

اسی طرح اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔پنجاب صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔

تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

۔خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ،دیر،سوات،کالام،مالاکنڈ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ک راچی اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں