اگلے پچھلے ریکارڈ ٹوٹنے لگے! رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنے فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

اگلے پچھلے ریکارڈ ٹوٹنے لگے..! رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنے فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

 

کراچی (نیوز ڈیسک )رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں12فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے….

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری12.3فیصد اضافہ سے 79کروڑ80لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہی,, جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 71 کروڑ ڈالرز رہی تھی ….

۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2021 کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز رہی جبکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 13 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز رہا اور اس دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے

8 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کا انخلاء ہوا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا نومبر مجموعی سرمایہ کاری 46 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں

مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 26 کروڑ 34 لاکھ ڈالرز رہی تھی,,، جولائی تا نومبر پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے 26 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کا انخلاء ہوا جبکہ غیرملکی پبلک انوسٹمنٹ سے 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا انخلاء ہوا۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں