پیٹرول کی قیمت تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا ریلیف دیا گیا –

پیٹرول کی قیمت تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا ریلیف دیا گیا –

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)تین ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 22 سے 24 روپے مہنگی ہونے کے بعد آج 5 سے 7 روپے سستیکردی گئیں۔وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد

عوام کو 5 روپ ے کا ریلیف دیا گیا جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت  22روپے 58 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا

ریلیف دیا گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت تین ماہ میں 24روپے27پیسے فی لیٹر بڑھانے کے بعد 7روپے  اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت تین ماہ میں 23روپے 38پیسے فی لیٹر بڑھانے کے

بعد 7روپے 1پیسے کا ریلیف دیا گیا۔15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 سے 6 روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر

2 روپے سے تقریباً 9روپے تک اضافہ کیا گیا۔15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 9 روپے سے ساڑھے 12 روپے جبکہ نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 6 روپے

سے سوا 8روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں اور 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی

تھیں۔

check more

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں