ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ

ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ—

کراچی: پاکستان کی ہوابازی صنعت میں غیرملکی ایئرلائن کا اضافہ ہوا ہے، آج پہلی پرواز ملک کیلئے آپریٹ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن ‘چیم ونگز ایئر’ نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے، چیم ونگز کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

چیم ونگز کی پرواز دمشق سے آج سوا 2بجے جناح ٹرمینل پہنچے گی۔

غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے 150 سے زائد مسافر پاکستان پہنچیں گے۔ پرواز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا جائے گا۔

چیم ونگز کی پرواز بھی آج ہی مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ چیم ونگز ایئر ملکِ شام کی ایک نجی ایئرلائن ہے جس کا صدر دفتر دارالحکومت دمشق میں قائم ہے۔

Comments

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں