نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، تہلکہ خیز دعویٰ – Today Newztv

نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، تہلکہ خیز دعویٰ

مانانوالہ(آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر،ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،,,,,,

عمران نیازی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے عمران نیازی نے کشمیر انڈیا کو دے دیا ہے ایک نیازی پہلے تھا جس نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا۔ نواز شریف کے دور میں جو اشیاء سستی تھیں اب غریب کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں……

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن نے نواحی علاقہ واربرٹن میں احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ میاں اعجاز حسین بھٹی اور ن لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی …..

انہوں نے کہا کہ واربرٹن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہوں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا میں نے آپنے حلقے میں سوئی گیس کی فراہمی اور تعلیم کے زیور کے لیئے کالجز دیئے ہیں جعلی ڈگری والوں کے لیئے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ہے…

ایسے عناصر کو عوام پہلے مسترد کر چکی ہے پاکستان کی تمام سڑکیں اور موٹروے گروی رکھ دیئے ہیں قوم کو آپ نے مفلوج کر دیا ہے میاں نواز شریف نے 12 ہزار میگاواٹ بجلی دی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا مگر اب آپ نے دوبارہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا ہے جو عمران احمد نیازی کو لیکر آئیں ہیں وہ خود ہی نکالیں گے

سلیکیٹڈ وزیراعظم آپ خود چور ہیں اور نالائق بھی ہو اور ملک کی معیشت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اس ملک میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا ہے ایسے جس نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا اس نے میاں نواز شریف کے گھر جا کر اعتراف کیا میں نے زیادتی کی ہے…

۔ تین سو کنال کے غیر قانونی گھر بنی گالہ کو ریگولرائز کیا گیا اور عوام کے گھروں کو کیوں گرایا گیا آنے والے وقت میں مکمل احتساب کیا جائے گا میاں نواز شریف کا وقت آنے پر حساب لیں گے مستقبل میں ہم ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں گے پارٹی بدلنے والے ابن الوقت سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں