پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کا انعقاد، اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا – Today Newztv

پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کا انعقاد,,، اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں غیر معمولی کانفرنس اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگئی،,,,,,

پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کے منعقد ہونے کے موقع پر اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس کانفرنس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے….

جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وزرائےخارجہ کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کررہےہیں۔کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، مندوبین اور مبصرین کے علاوہ ,

اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، پی فائیو، یورپی یونین اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ کانفرنس کا انعقادپاکستان کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے تاکہ وہاں کسی بھی انسانی بحران کو روکا جاسکے……

۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کا بنیادی مقصد مسلم امہ کی جانب سے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انسانی بنیادوں پر افغانستان کو امداد کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔وسیع تر تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد اس مقصد کے لیے کیا گیا ہے…

تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال محض ایک انسانی المیے کو جنم نہیں دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں خطے اور خطے سے باہر بھی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں