رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دو خوبیاں منافق میں جمع نہیں ہوسکتیں…..حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا ,,,

اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کون سا شخص افضل ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر صاف دل والا سچی زبان والا ۔صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا سچی زبان والے کو تو ہم جانتے…

ہیں لیکن صاف دل والا کون ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا متقی پرہیز گار صاف شفاف جس میں نہ کوئی گناہ ہے نہ سرکشی نہ کینہ نہ بغض نہ حسد۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں اسلام قبول کرنے کے اعتبار سے بہترین لوگ وہ ہیں۔ جن کے اخلاق اچھے ہیں جب وہ سمجھ بوجھ حاصل کرلیں۔…

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو خوبیاں منافق میں جمع نہیں ہوسکتیں۔ عمدہ سیرت اور دین کی سمجھ بوجھ۔ اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

READ MORE ARTICLES BELOW…..