انشاء اللہ وہ دن جلد ہی آئے گا جب پاکستان میں سیکیورٹی کے لئے رکاوٹوں کی ضرورت نہیں پڑے گی! محمد رضوان نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کر دیا

انشاء اللہ وہ دن جلد ہی آئے گا جب پاکستان میں سیکیورٹی کے لئے رکاوٹوں کی ضرورت نہیں پڑے گی! محمد رضوان نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کر دیا

انشاء اللہ وہ دن جلد ہی آئے گا جب پاکستان میں سیکیورٹی کے لئے رکاوٹوں کی ضرورت نہیں پڑے گی! محمد رضوان نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کر دیا ….

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کراچی کے شہریوں سے کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ میچز کے دوران تحمل سے کام لینے پر میں کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا….

۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد دیکھیں گے کہ کراچی میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور نہ ہی شہریوں کے لیے کوئی رکاوٹ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر نے امید ظاہر کی کہ انشااللّٰہ وہ دن اب دور نہیں ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رواں سال بہت سے ریکارڈز اپنے نام کیے….

۔ اس سال رضوان نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ 1326 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس سال نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی محمد رضوان کے پاس ہے اور انہوں نے 42 چھکوں اور 199 چوکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

READ MORE ARTICLES..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں