بڑی خبر!!!تحریک انصاف کے انتہائی اہم رہنما نے ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا – Today Newztv

بڑی خبر!!!تحریک انصاف کے انتہائی اہم رہنما نے ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء ملک امین اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا عندیہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق ملک امین اسلم عمران خان کی کابینہ میں مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں….

۔گزشتہ چندروزقبل ملک امین اسلم کے بیٹے ملک محمدشمشیر اسلم خان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکے بیٹے محمد جنیدصفدر کی دعوت ولیمہ میں خصوصی شریک کی۔

تو جنید صفدر نے ملک محمدشمشیر کی ملاقات اپنی والد مریم نواز سے کروائی۔یہ میرے قریبی دوست ہیں۔اس موقع پر سیاسی امور سمیت تمام معاملات طے پائے گئے۔یادرہے کہ اس سلسلے میں ملک محمد شمشیر اسلم خان نے اپنی دعوت ولیمہ کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو اگیا …

جتوئی خاندان پارٹی سے ایک بار پھر روٹھ گیا قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پرسابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی نے راہیں جدا کرلیں آئند چند روز میں اپنی سابقہ جماعت بحال کرنے سے متعلق کنونشن بلایاجائے گا، جس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت علی جتوئی ایک مرتبہ پھر پارٹی سے ناراض ہو چکے ہیں جس کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور سندھ کی سیاست میں مخصوص شخصیات کی اجارہ داری بتائی جاتی ہے

گذشتہ روز ان کی جانب سے جتوئی ہاس میں قریبی دوستوں سے ملاقات میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے جبکہ پی ٹی آ ئی میں ضم کی جانے والی اپنی جماعت عوامی اتحاد پارٹی کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے آئندہ چند روز میں ان کی جانب سے ممکنہ طور پرپی ٹی آ ئی سے بغاوت کیے جانے کا امکان ہے,….

۔واضح رہے لیاقت علی جتوئی کی جانب سے چند ماہ قبل ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھی ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر پارٹی قیادت پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھاجبکہ گورنر سندھ عمران اسما عیل کی تبدیلی سے متعلق بھی ان کے گروپ کامطالبہ سامنے آ یا تھا انہیں سندھ اسمبلی کے اپو زیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے بھی متعدد شکایتیں ہیں

تمام تر صورتحال کے پیشِ نظر تین ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ کراچی پر ان سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا تھا جس کے بعدبھی ان کے پارٹی سے جاری اختلافات تاحال دور نہیں ہو سکے ہیں۔

READ MORE ARTICLES BELOW,….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں