نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم؟ سپریم کورٹ میں دونوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی – Today Newztv

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم..؟ سپریم کورٹ میں دونوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم کرنے سے متعلق اہم خبر آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار کر لی گئی ہے….

۔درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تیار کی ہے جو جلد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہاہے کہ کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل نہیں قرار دیا جاسکتا، اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ……

اور آئندہ ہفتے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف سپریم کورٹ بار نے پٹیشن تیار کرلی ہے جو جلد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔…..

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کسی آڈیو اور وڈیو کی سیاست میں نہیں پڑے گی۔قبل ازیں بھی احسن بھون نے کہا تھا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائیگا۔ احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔….

اللہ کے پاس بھی توبہ کا دروازہ ہے۔خدائی اختیار تو کسی انسان کے پاس نہیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو اپنے ووٹرز پر اعتماد کرنا چاہئیے پھر نظام بھی تبدیل کر سکیں گے۔

READ MORE ARTICLES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں