پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو ہٹا کر کسے وزیر اعظم بنوانا چاہتی ہے؟ اندر ہی اندر کیا گیم پلان تیار ہوچکا ہےبڑی خبر – Today Newztv

پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو ہٹا کر کسے وزیر اعظم بنوانا چاہتی ہے…؟ اندر ہی اندر کیا گیم پلان تیار ہوچکا ہےبڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دے رہی ہے، اس کے تحت بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ سال سوا سال کیلئے وزیراعظم بنوایا جائے گا….

۔یہ بات انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام” اختلافی نوٹ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے منصوبے کے مطابق عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں گھر بھیج دیا جائے,,,,,,

اور ان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم منتخب کروایا جائے جس کے بعد وہ اگلا سال سوا سال اس اسمبلی کی بقیہ مدت تک وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان حکومت پر دوسرا خطرناک حملہ ہوگا، اس سے پہلے ایک حملہ 2019ء میں ہوا تھا ,,,,,

، دوسرا یہ اب ہونے جا رہا ہے جو 2021ء سے 2022 تک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پہلے جس اعتماد سے ون پیج کا نعرہ لگاتی نظر آتی تھی اب وہ اعتماد کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اسی ماحول میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تجویز کو پزیرائی مل رہی ہے کہ.,

عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ حبیب اکرم نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج تحریک انصاف کیلئے حوصلہ افزا نہیں اور اس میں اپوزیشن کا پلڑا مسلسل بھاری نظر آیا۔ قومی اسمبلی کے 18 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد ہوئے، ان میں سے 8 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتیں، 3 سیٹیں (ن) لیگ کی تھی اور ایک سیٹ پیپلز پارٹی نے چھوڑی تھی..

۔ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف آٹھ سیٹیں چھوڑ کر صرف 6 جیت سکی۔ (ن) لیگ نے تین سیٹیں چھوڑی تھیں مگر ضمنی انتخابات میں چھ جیتیں۔ اسی طرح پیپلز پارٹی بھی ضمنی انتخابات کے دوران تین سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

READ MORE ARTICLES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں