سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی بابراعظم کی ہے۔ بابراعظم اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں موجود واحد بلے باز ہیں۔…..

وسیم اکرم کا خیال ہے کہ27 سالہ نوجوان کے بلے سے ابھی بہت رنز نکلنے ہیں کیوں کہ ابھی تو انہوں نے اپنا عروج بھی نہیں دیکھا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابراعظم ہر طرز کی کرکٹ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہنچے ہیں ، میں نے گزشتہ تین سالوں سے کراچی کنگز میں بھی ان کے ساتھ کام کیا ہے،,,,,,

مجھے ان کے کام کرنے کا طریقہ کار پسند ہیں، وہ توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے جو ایک اچھے لیڈر کی علامت ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے تبھی یہ بھانپ لیا تھا کہ اپنی محنت کے طریقہ کار اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ یقینی طور پر کارکردگی دکھائے گا اور مستقل مزاجی سے کام کرے گا…

وسیم اکرم نے بابراعظم کو عالمی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا اور پاکستان کے سابق بیٹنگ لیجنڈز کی کلاس سے موازنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اب ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنراور جوروٹ کے ساتھ فیب 4 کا حصہ ہے اور ان میں سب سے اوپر ہیں، صرف کوہلی بابر کے ساتھ ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں اگر آپ پاکستان کی بیٹنگ کی بات کرتے ہیں تو آپ ظہیر عباس، جاوید میانداد، سلیم ملک، انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف سے شروع کرتے ہیں اور پھر اب یہ بابراعظم ہے، 21ویں سنچری بابراعظم کی ہے، اور ابھی اس نے بہت آگے جانا ہے۔

READ MORE ARTICLES …