دورانِ ملازمت وفات پاجانےوالے سرکاری ملازمین کی بیوہ اور بچوں کی پینشن کےلئے عدالت نے بڑا فیصلہ کر دیا جانئیے – News1

…دورانِ ملازمت وفات پاجانےوالے سرکاری ملازمین کی بیوہ اور بچوں کی پینشن کےلئے عدالت نے بڑا فیصلہ کر دیا جانئیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمت کرنے والے سابق ملازمین ( مرحومین ) کے اہل خانہ اور بچوں کو فل پنشن کاحقدار قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔….

خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سرکاری استاد کی بیوہ کو پوری پنشن کا حق دار قرار دینے کے فیصلے کے خلاف صوبائی سیکرٹری خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی اپیلوں پر سماعت کی….

۔سماعت کے بعد عدالت عالیہ کی جانب سے 13 صفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا عدالتی فیصلے کے مطابق اگر کوئی مرد یا خاتون دوران سروس یا ملازمت کے بعد ریٹائر ہو جائے تو اس کے اہل خانہ پوری پوری پینشن کے حق دار ہونگے,

، جبکہ اسی طرح خاتون ملازمہ بھی دوران ملازمت وفات یا ریٹائرمنٹ لے لے تو اس کا شوہر بھی فل پینشن کا حق دار ہو گا,,, ، عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں جاری احکامات میں کہا ہے کہ سابق ملازم کی بیوہ کی وفات کی صورت میں ان کے بعد ان کے بچے بھی اس پنشن کے حق دار ہوں گے۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں