بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئی ہے ، محمد رضوان اس سال ٹی ٹونٹی کرکٹ

میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں ، اور بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی چھائی رہی ، انڈیا کے خلاف میچ میں رضوان اور بابر اعظم نے

اکیلے ہی ٹارگٹ چز کرکے دنیا کو حیران کر دیا ، انڈین کرکٹ ٹیم کافی مضبوط تھی اور ان کی باؤلنگ لائن اپ بھی کافی اچھی تھی ، مگر محمد رضوان اور بابر اعظم کے سامنے بے بس نظر آئی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، جو اس سے پہلے کوئی کھلاڑی نہیں بنا سکا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے کے ایل راہول کا ریکارڈ توڑ دیا ،

اور دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ دفعہ سنچری پارٹنرشپ بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ، بابر اعظم اور محمد رضوان 27 اننگز میں سب سے زیادہ دفعہ 6 مرتبہ سنچری پارٹنرشپ بنائی ہے ، کے ایل راہول اور روہت شرما نے 5 مرتبہ سنچری پارٹنرشپ بنائی ہے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم اب ٹاپ پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

@CRICKET