ایشوریا رائے گرفتار۔۔؟ بھارت میں ہلچل مچ گئی، بچن خاندان کی بہو پر کیا شرمناک الزام عائد ہوا؟جانیے تفصیل – News1

ایشوریا رائے گرفتار…؟ بھارت میں ہلچل مچ گئی، بچن خاندان کی بہو پر کیا شرمناک الزام عائد ہوا,,,؟جانیے تفصیل –

ممبئی(نیوز ڈیسک)سابقہ مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریا رائے کو پانامہ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن کو پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے—- کہ وہ آج ہی ای ڈی کے دہلی کے دفتر

آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں ایشوریا رائےسے بیرون ملک دولت جمع کرنے کے الزامات پرتحقیقات جاری ہیں۔ اداکارہ نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس سے پہلے اداکارہ کو 9 نومبر 2021 کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے مطابق انہیں 15 دن میں ہی جواب جمع کروانا تھا جب کہ ایشوریا نے جواب جمع کروانے کے لیے دو بار اضافی وقت مانگا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں ایشوریا رائے سمیت اداکار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کا نام بھی منظرِ عام پر آیا تھا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں