طاقتور مغربی سسٹم ملک بھر میں بارشیں برسانے کو تیار۔۔سردی کی لہر کن کن علاقوں کو شدید متاثرکرے گی؟ ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی – Today Newztv

طاقتور مغربی سسٹم ملک بھر میں بارشیں برسانے کو تیار۔۔سردی کی لہر کن کن علاقوں کو شدید متاثرکرے گی….؟ ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی –

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)25 دسمبر بروز ہفتے کی رات سے 28 دسمبر بروز منگل کے دوران بارش برسانے والا ایک طاقتور مغربی سسٹم ہوا کا کم

دباؤ ملک کے 70 سے 80 فیصد علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کا سبب بنے گا۔بلوچستان، وسطی،

جنوبی پنجاب اور سندھ کے بالائی اور مغربی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے امکانات ہیں۔جبکہ اتوار سے منگل کے دوران خیبرپختونخوا،

بالائی ،پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں زبردست بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کے امکانات ہیں۔

اس دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں شدید بارش کے امکانات بھی نظر آرہے ہیں۔چونکہ ابھی اس متوقع سپیل کے آنے میں چند دن باقی ہیں ۔اس لیے ابھی تبدیلی کے امکانات موجود ہیں۔

read more below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں