بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات جانیے

بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی، وجہ کیا بنی….؟ تفصیلات جانیے

 

Twitter Reactions: Mohammad Rizwan, Babar Azam set Karachi on fire while pushing Pakistan whitewash West Indies in T20Is

پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے مبینہ طور پر ذاتی وجوہات کی بنا پر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض پاکستانی کپتان بابراعظم نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکراتے ہوئے….. اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی ہے۔

سٹار بلے باز جنہوں نے موجودہ کورونا پروٹوکول کے تحت بائیو سیکیور ببل ماحول میں گزشتہ تین ماہ گزارے ہیں، اگلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے….. آغاز سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ابھی تک این او سی کے لیے درخواست نہیں دی جس کے باعث ان کا ذہن تبدیل ہونے تک اس بات کا امکان نہیں ہے…. کہ وہ اس سیزن میں بگ بیش میں کھیلتے نظر آئیں گے کیوں کہ وہ پہلے ہی 3 مہینے گھر سے دور گزار چکے ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان نے بھی ورک لوڈ مینجمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس سال بی بی ایل کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

انہوں نے اس کے بجائے آن فیلڈ ایکشن سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ،محمد حسنین، آل راؤنڈر شاداب خان اور لاہور قلندر کے نوجوان لیگ سپنر سید فریدون اور تیز گیند باز احمد دانیال نے بگ بیش لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ اس سال بی بی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

CRICKET UPDATE

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں