چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے اسلام آباد میں بڑا اور جدید ترین سٹیڈیم بنائیں گے! جو سپانسرز کو راغب کرسکے: چیئرمین پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے اسلام آباد میں بڑا اور جدید ترین سٹیڈیم بنائیں گے! جو سپانسرز کو راغب کرسکے: چیئرمین پی سی بی

 

Ramiz Raja says Pakistan cricket can collapse if India wants as ICC getting 90 per cent of funds from there - Sports News

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اسلام آباد میں ایک نیا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ 59 سالہ رمیز راجہ کا کہنا ہے

کہ ہم نے 2 درخواستیں جمع کرائی ہیں اور اسلام آباد کے اندر زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے استفسار کیا ہے۔

ہم ایک ہائی ٹیک کرکٹ سٹیڈیم بنانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ اسے 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی تک تیار کرلیں گے۔ رمیز راجہ نے ملک میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا

کہ اس سلسلے میں بہت زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کی نشستیں اچھی نہیں ہیں، دیکھنے والی گیلریاں بھی اچھی نہیں ہیں، وہاں بالکل ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو سپانسرز کو راغب کر سکے ،بہت ساری چیزیں ہیں جن کو مختلف سطحوں پر طے کرنے کی ضرورت ہے۔

رمیز راجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی ہمارے لیے ایک بہت بڑی جیت ہے اور پی سی بی بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج بہترین بنانے کی پوری کوشش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ پشاور میں جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم زیر تعمیر ہے۔

احسان مانی کے دور میں نیشنل ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جدید ترین انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر سے ملک میں کرکٹ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ کھیل کے لیے جدید ترین سہولیات میگا پراجیکٹ پر مسلسل پیش رفت جاری ہے اور وزیراعظم اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں