حضرت محمد ﷺ کی توہین آزادی اظہارِ رائے نہیں بلکہ۔۔۔روسی صدر پیوٹن نے اسلام مخالف قوتوں کو وارننگ دیدی – Today Newztv

حضرت محمد ﷺ کی توہین آزادی اظہارِ رائے نہیں بلکہ….روسی صدر پیوٹن نے اسلام مخالف قوتوں کو وارننگ دیدی

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے قرار دیا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے…..۔اپنی سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ,

نبی کریم ﷺ کی توہین کرنا درحقیقت مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق صدر پیوٹن نے فنکارانہ آزادی کی حمایت کی تاہم انہوں نے کہا کہ,,

اس کی بھی کچھ حدو د و قیود ہیں جن کی آزادی کے نام پر خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ روس میں بہت سے نسلی اور مذہبی گروہ رہتے ہیں اس لیے روسی لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں..

۔ بعض دوسرے ملکوں میں یہ احترام بہت کم دیکھنے کو ملے گا جو روس کے لوگ دوسری نسل کے لوگوں اور مذاہب کا کرتے ہیں۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں